رانا مشہود کی جانب سے بیٹ رپورٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا

15 Jun, 2019 | 05:46 PM

Shazia Bashir

سٹی42: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد اور میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں آئندہ اپوزیشن کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد خان کی جانب سے بیٹ رپورٹرز کے اعزاز میں گلبرگ میں ظہرانہ دیا گیا، رانا مشہود کا کہنا تھا کہ نالائق اور نااہل حکمرانوں نے ملک کے حالات بدتر کر دئیے ہیں اس پر مشترکہ لائحہ عملی کی ضرورت ہے۔ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ملک کی دونوں بڑی جماعتیں ہیں دونوں کے مرکزی قائدین جیلوں میں ہیں، اس حوالے سے مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں آئندہ سیاسی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔

صدر مسلم لیگ ن کراچی سلمان خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہی جمہوریت کا تسلسل قائم ہے، مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں حکومت کے خلاف حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔ ظہرانے میں مسلم لیگ ن کراچی کے رہنما حاجی صعالحین، غلام مصطفی ایڈووکیٹ، دین محمد لغاری، محمد اکرم، اشفاق ہزاروی اور ابرار شاہ جدون سمیت دیگر موجود تھے۔

مزیدخبریں