شہبازشریف کی مشکلات میں اضافہ، نیب کو اہم بڑے ثبوت مل گئے

15 Jun, 2019 | 05:42 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( سٹی 42 ) منی لانڈرنگ کیس میں مشتاق چینی حمزہ شہباز اور شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ۔

مشتاق چینی نے منی لانڈرنگ کیس میں بطور وعدہ معاف گواہ اپنا بیان قلمبند کرا دیا۔ مشتاق چینی نے شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز سمیت دیگر کے خلاف بیان دے دیا۔ مشتاق چینی نے بیان رکارڈ کرایا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کے کہنے پر منی لانڈرنگ کرتا رہا شریف فیملی کے کالے دھن کو سفید کرنے میں نے فرنٹ مین کا کرادر ادا کیا۔

مزیدخبریں