(سٹی 42) پنجاب حکومت نے میٹرو بس لاہور اور راولپنڈی سمیت ملتان کے کرایوں میں دس روپے کا اضافہ کردیا۔
پنجاب حکومت نے نئے مالی سال 20-2019 کےفنانس بل میں میٹروبس لاہور اور راولپنڈی سمیت ملتان کے کرایوں میں 10 روپے اضافہ کردیا، جس کے بعد اب میٹر بس پر سفر کرنے والوں کو 20روپے کی بجائے 30روپے ادا کرنا ہوں گے،نئے کرائے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔