شہریوں کیلئے دھماکے دار خبر، لاہور میں ڈزنی لینڈ بنے گا

15 Jun, 2019 | 04:43 PM

Sughra Afzal

(سعد یہ خان، راﺅ دلشاد) محکمہ سیاحت لاہور میں شہریوں کی تفریح کیلئے ڈزنی لینڈ بنائے گا، بجٹ میں منصوبے کیلئے 13 کروڑ 71 لاکھ مختص کردئیے گئے۔

 محکمہ سیاحت کیلئے ڈیڑھ ارب کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، پہلے سے جاری سکیموں کیلئے 29 کروڑ 46 لاکھ جبکہ نئی سکیموں کیلئے 18 کروڑ 87 لاکھ، پبلک پرائیویٹ شپ کے تحت مختلف منصوبوں کیلئے ایک کروڑ 25 لاکھ صوبہ بھر میں سیاحت کے فروغ کیلئے ڈاکومنٹری پبلیکیشن کیلئے 5 کروڑ، لاہور میں جدید خطوط پر ٹورازم کمپلیکس کیلئے 2 کروڑ 98 لاکھ 19 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔

دریں اثناء محکمہ بلدیات کے ترقیاتی بجٹ میں ایک ارب 80 کروڑ کا اضافہ کیاگیا ہے، آئندہ مالی سال میں محکمہ بلدیات اور مقامی حکومتوں اور لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی ترقیاتی وغیرترقیاتی سکیموں کیلئے 437 ارب 10 کروڑ مختص کیے گئے جبکہ شہرمیں سڑکوں، گلیوں کی تعمیر اورمیونسپل سروسز پرمجموعی طور پر 2 ارب سے زائد خرچ ہونگے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق شہرمیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے دہلی گیٹ کے باہر انڈرگراؤنڈ پارکنگ پلازہ کی تعمیر کیلئے 11 کروڑ، شہرمیں ماڈل کیٹل مارکیٹ کے قیام کیلئے 11 کروڑ، شہرکی مختلف سائٹس پر پارکنگ پلازوں کی تعمیر کیلئے 11 کروڑ، اربن میونسپلٹی ایریاز میں واٹر میٹرز کی تنصیب کیلئے 11 کروڑ، یونین کونسلز کی نئی عمارتوں کی تعمیر کیلئے 55 کروڑ، موضع رکھ جیڈو میں قائم ماڈل شہر خاموشاں کی اسٹیبلشمنٹ کیلئے 2 کروڑ 20 لاکھ، شاہی قلعہ کی بحالی کے منصوبے پر 14 کروڑ 90 لاکھ، تاریخی مسجد وزیر کی بحالی کیلئے 10 کروڑ، مریم زمانی مسجد کی بحالی کیلئے 4 کروڑرکھے گئے ہیں۔

والڈ سٹی اتھارٹی کی نگرانی میں خطرناک عمارتوں کی بحالی کے منصوبوں پر 5 کروڑ، شاہی قلعہ میں ورثہ کے تحفظ اور فروغ کیلئے ایک کروڑ، بلدیاتی اداروں میں آئی ٹی بیسڈ مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کیلئے5 کروڑ، لینڈ ویلیو سٹڈی آف دی مال اینڈ ماس ٹرانزٹ روٹ پراجیکٹ کیلئے ایک کروڑ، پائلٹ پراجیکٹ برائے ویسٹ ٹو انرجی کیلئے 10 کروڑ، محکمہ بلدیات کے انرجی آڈٹ اور سولرائزیشن کیلئے 10 کروڑ، تحصیلوں کے ماسٹر پلان کیلئے 10 کروڑ، سالڈ ویسٹ سورٹنگ اینڈ کمپوزیٹنگ پروجیکٹ کیلئے 5 کروڑ 20 لاکھ جبکہ نامکمل غیر ترقیاتی سکیموں کیلئے 17 کروڑ 50 لاکھ مختص کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں