بیوٹی پارلرمالکان کیلئے خوشخبری

15 Jun, 2019 | 04:28 PM

Shazia Bashir

سٹی42: صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جوان بخت کا کہنا ہے کہ بجٹ میں زراعت، سوشل سیکٹراور سمال انڈسٹری کو فوکس کیا گیا ہے، ان کی حکومت پہلی دفعہ بیوٹی پارلر پر ٹیکس16 سے5 فیصد پر لےآئی ہے، وسائل محدود ہوں تو بجٹ میں جدت کی ضرورت ہوتی ہے۔

مالی سال دوہزار انیس بیس کے پنجاب بجٹ کے حوالے سے صوبائی وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کی، انکا کہنا تھا کہ بجٹ میں معاشی حالات اور مہنگائی کو دیکھتے ہوئے احساس کے نام سے پراجیکٹ شروع کیا جارہا ہے۔  جبکہ زراعت، سوشل سیکٹراورسمال انڈسٹری کو فوکس کیا گیا ہے، پنجاب میں نو نئے ہسپتال اور چھ نئی یونیورسٹیز بنانے جارہے ہیں۔

صوبائی وزیرخزانہ نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے ہجام اور دھوبی کی بات کی گئی جوکہ بجٹ کا حصہ نہیں، حکومت بیوٹی پارلر کے ٹیکس میں کمی کررہی ہے، بیوٹی پارلر کے ٹیکس بات کی وہ پچھلی حکومت نے 16 فیصد لگائی جو ہم نے پچھلی دفعہ ہی 5 فیصد کردیا ہے۔ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے موقع پروائس چیئرمین پنجاب سوشل پروٹیکشن علی اسجد ملی کا کہنا تھا کہ بجٹ میں وزیراعلی کے احکامات کے مطابق پورے  پاکستان میں تیزاب گردی کی شکارخواتین کا پنجاب حکومت مفت علاج کرے گی، اس کے لیے جناح ہسپتال میں یونٹ بھی قائم کردیا ہے۔

مزیدخبریں