ضلعی انتظامیہ پولیو کے خاتمےکے لیے سرگرم

15 Jun, 2019 | 01:18 PM

Shazia Bashir

سٹی42: اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان بدرکی قیادت میں واپڈا ٹاون گول چکر سے شوکت خانم تک آگاہی واک کی گئی، شہریوں کو بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے لازمی پلانےکی تلقین کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق واک میں سول سوسائٹی سمیت ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اورکوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کےافسراور اہلکاروں نے شرکت کی، اے سی رائیونڈ عدنان بدر کا کہنا تھا کہ ڈی سی لاہورصالحہ سعید کی ہدایت پر پولیو مہم کے دوران واک کا اہتمام کیا گیا۔

واک کا مقصد لوگوں میں پولیو مہم کے حوالےسےشعور اجاگر کرنا ہے، پولیو سےبچاؤ صرف ایک فرد کی نہیں بلکہ سب کی ذمہ داری ہے۔     

مزیدخبریں