شاہ دی کھوئی کے رہائشیوں کی میاں محمودالرشید سے ملاقات

15 Jun, 2019 | 01:12 PM

Shazia Bashir

سٹی42: یوسی 214 شاہ دی کھوئی کے رہائشیوں کی وزیرہاؤسنگ میاں محمودالرشید سے ملاقات، علاقہ مکینوں نے صوبائی وزیر کو علاقائی ترقیاتی مسائل سےآگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ دی کھوئی کے رہائشیوں نے دبئی چوک پارٹی آفس میں وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید سےملاقات کی، صوبائی وزیر ہاؤسنگ نےعلاقہ مکینوں کو مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پی پی 160 کی مختلف یونین کونسلز میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔

متعلقہ یونین کونسلز میں جاری منصوبوں کی تکمیل کے بعد شاہ دی کھوئی میں بھی ترجیحی بنیادوں پر کام کرائیں گے۔

مزیدخبریں