سٹی42: نیو انارکلی کے علاقے لوہاری مچھلی منڈی میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، پولیس نےمقدمہ درج کر لیا، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نوید علی کے نام سے ہوئی، پولیس نے مقتول کے بھائی اعجاز علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ علی مرتضی عرف ببی، مصطفی عرف جھاری اور2 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔
واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نےلاش پوسٹمارٹم کےبعد ورثا کے حوالے کر دی، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔