ڈولفن پولیس کی کارروائی، ڈاکو اسلحہ سمیت گرفتار

15 Jun, 2019 | 12:55 PM

Shazia Bashir

سٹی42: مسلم ٹاؤن کےعلاقے میں ڈولفن پولیس کی بروقت کارروائی، دو ڈاکووں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ڈاکو شہری سے نقدی موبائل فون چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ ڈولفن پولیس سےآمنا سامنا ہوگیا، ڈولفن اسکواڈ نے ڈاکوؤں کوموقع پر گرفتارکر کےمسلم ٹاؤن تھانے منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں، شہریوں کا کہنا تھا کہ چار روز سے ڈاکوؤں نے ناک میں دم کر رکھا تھا، آئے روز مسلم ٹاؤن کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو وارداتیں کررہے تھے۔

مزیدخبریں