ورلڈکپ، ہر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فتح کیلئے دعا گو

15 Jun, 2019 | 12:43 PM

Shazia Bashir

سٹی42: پاکستان بمقابلہ بھارت، شائقین کرکٹ کا جوش جہاں عروج پرہے وہیں ارکان اسمبلی بھی پاک بھارت کرکٹ میچ کےحوالےسے خاصے پرجوش ہیں، ہرپاکستانی کرکٹ ٹیم کی فتح  کے لیے دعا گوہے۔

پاکستان کامقابلہ ہوبھارت سےتو جوش و جذبہ بھی کئی گنا زیادہ بڑھ جاتا ہے، لوگوں کےدلوں کی دھڑکنیں میچ کی بدلتی صورتحال کے ساتھ کم اور زیادہ ہوتی ہیں، پاک انڈیا ٹاکرا عام شہریوں کے ساتھ ساتھ ارکان اسمبلی کا بھی خوب لہو گرمائے رکھتا ہے اور ان کا جوش و خروش بڑھ جاتا ہے۔ خواتین ارکان اسمبلی کہتی ہیں کہ جب پاکستان اوربھارت کا مقابلہ ہوتا ہےتومیچ کے دوران شاہینوں کی جیت کے لیے دعائیں لب پرہوتی ہیں کہ بس فتح پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ہوجائے، مرد ارکان اسمبلی بھی پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں، کہتے ہیں کہ فتح تو انشااللہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ہوگئی۔ اس کے لیے ٹیم کوعمدہ پرفامنس دینی ہوگئی۔

پاک بھارت ٹاکرا ہوتوانگلینڈ میں رہ اہے لیکن ہرپاکستانی کرکٹ ٹیم کی فتح کے لیے دعائیں مانگ رہا ہے۔ ارکان اسمبلی خواہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہوسب کا یہی کہنا ہےکہ انشااللہ پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت کوورلڈکپ میں شکست دے گی۔

مزیدخبریں