خواجہ سعد رفیق کا کاغذات نامزدگی میں 2 شادیوں کا اعتراف

15 Jun, 2018 | 11:02 PM

عطاءسبحانی

سٹی 42:سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا 2 شادیاں کرنے کا اعتراف، سابق وزیر ریلوے کے کاغذات نامزدگی میں انکشاف ہوا۔ سعد رفیق ٹی وی اینکر شفق حرا کے ساتھ شادی چھپاتے رہے۔ این اے 131 میں 2 اور 3 شادیاں کرنے والوں میں مقابلہ، ملتان کے لیگی امیدوار کا منفرد کارنامہ سامنے آگیا۔

سٹی42 نیوز ذرائع کے مطابق سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی میں دوسری شادی کرنے کا اعتراف کر لیا۔ خواجہ صاحب اس حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی ماضی میں تردید کرتے رہے ہیں۔ ن لیگ کا اُمیدوار کاغذات نامزدگی میں بی اے سے دستبردار ہوکر میڑک پاس ہو گیا۔

خواجہ سعد رفیق نے مستقبل میں ممکنہ نااہلی سے بچنےکے لیئے کاغذات نامزدگی میں اپنی دوسری شادی کا اعتراف کرلیا۔ سابق وزیرریلوے نے عمران خان کے خلاف حلقہ این اے 131 میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جس میں انہوں نے سرکاری ٹی وی کی اینکر پرسن ڈاکٹر شفق حرا کو اپنی دوسری اہلیہ ظاہر کیا ہے۔ سعد رفیق ایک عرصے تک اپنی دوسری شادی چھپاتے رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں