ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون کے انتظامات، واسا تاحال نگران حکومت سے فنڈز کی منظوری کا منتظر

مون سون کے انتظامات، واسا تاحال نگران حکومت سے فنڈز کی منظوری کا منتظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:شہر میں مون سون کے انتظامات کیسے ہوں گے؟ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے واسا تاحال نگران حکومت سے فنڈز کی منظوری کا منتظر، واسا نے مون سون میں احتیاطی اقدامات کیلئے بیالیس کروڑ کی خطیر رقم مانگ لی۔

محکمہ ہاوسنگ پنجاب نے مون سون سے نمٹنے کیلئے لاہور اور پنجاب کے واساز کے لیے پانچ سو ملین سے زائد کی رقم مانگی تھی، جس پر محکمہ خزانہ مون سون سے قبل فنڈز تاحال نہ جاری کر سکا۔ شہر میں سیلاب کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بیالیس کروڑ مانگے گئے تھے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:محکمہ ہاوسنگ پنجاب نے ایم ڈی واسا کی سمری پر اعتراض لگا دیا

حکام کے مطابق یہ رقم بلوں کی ادائیگی، پیٹرول، مشینری پر خرچ کیے جانے تھے۔ واسا کو بنیادی طور پر یہ فنڈز مارچ اور اپریل میں درکار ہوتے ہیں۔ لیکن محکمہ خزانہ نے سمری کی منظوری دی اور نہ ہی تاحال فنڈز جاری کیے ۔حکام کا کہنا ہے کہ جون میں نگران حکومت بجٹ منظور کریگی جسکے بعد ہنگامی بنیادوں پر واسا کو فنڈز جاری کر دیئے جائیں گے۔