بڑوں کی حق تلفی، جونئیر افسران اعلیٰ پوسٹ پر تعینات

15 Jun, 2018 | 05:09 PM

عطاءسبحانی
Read more!

علی ساہی:پنجاب پولیس میں نکا کلچر، بڑوں کی حق تلفی کرکے جونئیر افسر کو آئی جی تعنیات کر دیا گیا،2 سینئرایڈیشنل آئی جیزکا نئےآئی جی کےماتحت کام کرنے سے انکار، چھٹی لینے پر غور شروع کر دیا۔

پنجاب میں جونیئرآئی جی جبکہ ماتحت سینئرافسران، نگران حکومت نے بھی نکا کلچرکوپروان چڑھانا شروع کر دیا۔ نگران حکومت نے سولہویں کامن کے جونیئرامام کلیم کو آئی جی پنجاب تعینات کر دیا ہے جسکی وجہ سے 2 سینئرایڈیشنل آئی جیزنے نئے آئی جی کے ماتحت کام کرنے سے انکار کر دیا ہے اور ایڈیشنل آئی جی حسین اصغراوراعجاز شاہ نے چھٹی لینے پرغور شروع کر دیا ہے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:شہباز شریف جاتے جاتے قومی خزانہ اپنے چہیتوں پر لٹا گئے

 حسین اصغرکا تعلق 15ویں کامن اور،اعجازشاہ14ویں کامن سے ہے۔ سی سی پی اولاہورامین وینس اورفیصل شاہکاربھی نئےآئی جی کےبیج میٹ ہیں۔اس لیے نئے آئی جی کوانتظامی معاملات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزیدخبریں