چاند رات پر ٹریفک اہلکاروں کی عید ہوگئی

15 Jun, 2018 | 04:55 PM

حرااعوان

علی عباس: شہر میں ٹریفک پولیس اہلکار چالان کی بجائے جیبیں گرم کرنے لگے،جنرل پوسٹ آفس کے باہر کھڑے اہلکاروں عیدی کیلئے ناکہ لگا لیا،100 روپے لے کر قانون شکن ٹرک ڈارئیور کو جانے دیا۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق شہرمیں چاند رات پر ٹریفک اہلکاروں کی چاندی ہوگئی۔ چالان کی بجائے شہریوں سے عیدی وصول کرنے لگے۔ جنرل پوسٹ آفس کے باہر کھڑے دو ٹریفک پولیس اہلکاروں نے عیدی کے لیے ناکہ لگا لیا۔جہاں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی گرفت میں ایک ٹرک ڈرائیور آگیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:سیاسی رہنما عید کیسے منائیں گے؟ 

 علاوہ ازیں ٹریفک وارڈنز کی ڈرائیور سے کاغذات کے لیے بحث وتکرار ہوئی لیکن جان چھڑوانے کے لیے ٹرک ڈارئیور نے ٹریفک وارڈن جمیل کی 100 روپے میں جیب گرم کی اور وہاں سے رفو چکر ہوگیا۔ ڈارئیورمحمد اصغر نے اعتراف کیا کہ اس نے ٹریفک وارڈن کو 100 روپے دئیے ہیں جبکہ وارڈن جمیل موقع پاتے ہی ڈیوٹی سے فرار ہو گیا۔

مزیدخبریں