امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے فیصلے، 8 الیکشن اپیلٹ ٹربیونل تشکیل

15 Jun, 2018 | 04:49 PM

عطاءسبحانی
Read more!

ملک اشرف:الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے آٹھ ججز کو الیکشن اپیلٹ ٹربیونل تعیناتی اور حلقے مختص کرنے بارے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ الیکشن اپیلٹ ٹربیونل ریٹرنگ افسروں کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں سنیں گے۔ چار ججز پرنسپل سیٹ پر لاہور، فیصل آباد ڈویژن سمیت اکیس اضلاع کے امیدواروں کی اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

پرنسپل سیٹ پر جسٹس طارق سلیم شیخ لاہور کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے این اے 117 سے 149 جبکہ پی پی 131 سے 202 تک کے امیدواروں کی اپیلیں سنیں گے۔جسٹس علی اکبر قریشی فیصل آباد ڈویژن کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے این اے 99 سے 116 اور پی پی 93 سے 130 تک کے امیدواروں کی اپیلیں سنیں گے۔ جسٹس فیصل زمان این اے 88 سے 98 تک اور پی پی 28 سے 71 تک کے امیدواروں کی اپیلیں سنیں گے، اس کے علاوہ صوبہ بھر کی خواتین کی مخصوص نشستوں اور اقلیتی امیدواروں کی اپیلیں بھی سنیں گے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:پرویز مشرف کو پاکستان آنے میں جو رکاوٹ  تھی وہ ختم کردی:چیف جسٹس

جسٹس سید شہباز علی رضوی این اے 68 سے 87 اور پی پی 28 سے 71 کے امیدواروں کی اپیلیں سنیں گے۔ ملتان کے امیدواروں کی اپیلوں کی سماعت کے لئے دو ججز مختص کئے گئے ہیں۔ جسٹس قاضی محمد امین احمد این اے 150 سے 165 تک اور پی پی 203 سے 236 تک کے امیدواروں کی اپیلوں کی سماعت کریں گے۔ جسٹس وقاص رؤف مرزا این اے 181 سے 195 تک اور پی پی 268 سے 297 تک کے امیدواروں کی اپیلیں سنیں گے۔ جسٹس مسعود عابد نقوی بہاولپور کے امیدواروں کے این اے 166سے 180 تک کے اور پی پی 237 سے 267 تک کے امیدواروں کی اپیلوں پر سماعت کریں گے۔ جسٹس عبدالرحمان لودھی روالپنڈی این اے 55 سے 67 تک اور پی پی ایک سے 27 تک کے امیدواروں کی اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

مزیدخبریں