شاہد ندیم: لیسکو نے عیدالفطر پر شہر کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا، ہائی لاسز فیڈرز پر بھی تینوں روز لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
سٹی 42 ذرائع کے مطابق عیدالفطر پر لیسکو ریجن کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔عید کے تینوں روز صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائیگی۔ قائم مقام لیسکو چیف چوہدری محمد انور نے بتایا کہ بجلی کے مختص کوٹے کی بنا پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تبدیلی کے دعوےدار وں سے اب تک ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ حل نہ ہوسکا
واضح رہے کہ 40 فیصد سے زائد لائن لاسز والے فیڈرز پر اس وقت لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے تاہم عیدالفطر پر ہائی لاسز فیڈرز پر بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عید پر سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ تکنیکی خرابی کو بروقت دور کر کے بجلی بحال کی جائیگی۔