الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوارں کیلئے خوشخبری

15 Jun, 2018 | 12:51 PM

حرااعوان

جمال الدین: الیکشن کمیشن نے بجلی، پانی، گیس اور بنکوں کی جانب سےریٹرننگ افسران کو ملنے والی رپورٹس میں 200 سے زائد کو کلیئر قرار دیدیا، ابھی تک کوئی ڈیفالٹر نہیں نکلا۔      

سٹی 42 ذرائع ک مطابق الیکشن کمیشن نےبجلی پانی گیس اوربنکوں سمیت مختلف اداروں سےا میدوارں کےبارے میں رپورٹس طلب کی تھیں۔ اب تک ریٹرننگ افسران کوالیکشن کمیشن سے200 سےزائد صوبائی حلقوں کےامیدواروں کےبارےمیں رپورٹس موصول ہوئیں اورتمام رپورٹس امیدوارں کےحق میں حوصلہ افزا ہیں۔ان رپورٹس میں کسی امیدوارکو بجلی، پانی،گیس اوربنکوں کا ڈیفالٹرقرارنہیں دیا گیا۔  اس حوالے سےریٹرنگ افسران کا کہنا تھا کہ امیدواروں کا ڈیفالٹر نہ ہونا اچھی بات ہے۔ امیدوار انتخابی عمل کو سمجھنے لگے ہیں اور انہوں نےاپنےمعاملات درست رکھنا شروع کر دیئے ہیں۔ دیگرتمام امیدواروں کے بارے میں مختلف اداروں سےمانگی گئی رپورٹس 18 جون کو ریٹرننگ افسران کو موصول ہو جائیں گی۔

یہ بھی دیکھیں:تبدیلی کے دعوےدار وں سے اب تک ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ حل نہ ہوسکا 

  واضح رہے کہ جانچ پڑتال کے دوران ریٹرننگ افسران نے ابھی تک کسی بھی صوبائی حلقے کےامیدوارکو نادہندہ ہونے کی بنیاد پرانتخابی دوڑ سےباہر نہیں کیا۔امیدواروں کے کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاعمل 19 جون تک مکمل ہو جائےگا۔ 19 جون کو 4 بجےریٹرنگ افسران اپنی اپنی عدالتوں کےباہر امیدواروں کی فہرست آویزاں کر دینگے۔

مزیدخبریں