قذافی بٹ: تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ، لاہور کے 8 حلقوں میں امیداروں کو انتظار کی سولی پر لٹکا دیا گیا، امیدواروں کو قیادت کے فیصلے کا انتظارہے۔
سٹی 42 ذرائع کے مطابق تحریک انصاف صوبائی اسمبلی کے 8 حلقوں میں امیدواروں کا فیصلہ نہ کرسکی ۔ پی پی 145، پی پی 153، پی پی 163، پی پی 164 ،پی پی 166، پی پی 167 ، پی پی 168 اور پی پی 169 میں ٹکٹوں کا فیصلہ درمیان میں لٹک گیا ۔
یہ بھی ضرور پڑھیں:این اے 127 سے ن لیگ کی رہنما ءمریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور
عمران خان کی صدارت میں ہونے والے ریویو بورڈ کا اجلاس بھی کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا۔ امیدواروں کا فیصلہ عید کے بعد کیا جائے گا۔ریویو بورڈ کا اجلاس 19 جون کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے ۔ تحریک انصاف نے 8 حلقوں میں امیدواروں کے درمیان سروے بھی کرایا لیکن سروے کرانے کے باوجود پی ٹی آئی ٹکٹ دینے کا فیصلہ نہ کرسکی۔