وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کر دیا

15 Jul, 2024 | 11:49 PM

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کر دیا۔

آج 15 جولائی کی شب  12 بجے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق وزارت خزانہ نے پٹرول، ڈیزل کی آئندہ  15 دن کے لئے  قیمت بڑھا دی ہے۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق   پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ۔ آج شب  12 بجے کے بعد پیٹرول کی قیمت بڑھ کر  275 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا اور نئی قیمت 283 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں