ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اڈا لاہور پارک کی سڑک، گلیاں، سیوریج  مکینوں کیلئے مستقل عذاب بن گئے

Ada Park Raiwind Road, City42Sewerage ,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:  اڈا لاہور پارک رائے ونڈ روڈ پر مسائل کے انبار لگ گئے،انتظامیہ نے اس علاقہ کے مسائل  حل کرنے کے وعدے تو کرتی ہے لیکن وعدے فراموش  ہو جاتے ہیں اور مکینوں کے مسائل پہلے سے بھی زیادہ سنگین ہو جاتے ہیں۔

 علاقہ کی متعدد گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں،گلیوں کے وسط میں ملبہ کے ڈھیر اور بڑے بڑے پتھر موجود ہیں۔  کھلے گٹر، سیوریج کا ناقص نظام مکینوں کے لیے وبال جان بن گیا۔ اربابِ اختیار کے دروازوں پر بار بار دستک دینے کے باوجود اس علاقہ کے مسائل حل نہیں ہو سکے۔ 


گٹروں کے ڈھکن غائب ہونے سے مکین کئی بار گٹروں میں  گر کر زخمی ہو گئے۔ 

 علاقہ مکین بتاتے ہیں کہ  اڈا لاہور پارک کے مسائل نئے نہیں،  پندرہ سال سے یہ علاقہ انتظامیہ کی غفلت کا شکار ہے۔ ٹوٹی سڑکوں کے باعث باہر سے لوگ ادھر آنے سے کتراتے ہیں اور خود یہاں کے مکین بھی روز مرہ کاموں کے لئے گڑھوں میں سے گزرنے سے قاصر ہیں۔ 

مکینوں نے بتایا کہ حکومت نے عیدسے پہلے بازار کی تعمیر و مرمت کروانے کا وعدہ دیا تھا، اب دو سے تین ماہ ہو گئے ہیں، سڑک جوں کی توں ہے بلکہ مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔  علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ  انتظامیہ مسائل فوری حل کرے۔