9 مئی کے واقعات میں عمران خان کے ملوث ہونے کے 131 شواہد

15 Jul, 2024 | 10:31 PM

 عرفان ملک : بانی پی ٹی آئی کے نو مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے 131 شواہد موجود ہیں- جے آئی ٹی کا دعوی ہے کہ بغاوت پر اکسانے کے شواہد پر گرفتاری عمل میں لائی گئی -
جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور پر تشدد کارروائیوں کی منصوبہ بندی بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے قبل کی گئی - دوران تفتیش 131 شواہد ایسے ملے جن سے پرتشدد احتجاج اور حساس تنصیبات پر حملوں کے لیے اکسانے پر بانی پی ٹی آئی ملوث پائے گئے - شواہد کی بناء پر گرفتاری عمل میں لائی گئی -

جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونے والی تفتیش نے بانی پی ٹی آئی نے تسلیم کیا کہ کارکنوں نے ان کی گرفتاری کے بعد کینٹ ایریا میں احتجاج کرنا تھا- ان بیانات کی آڈیو اور ویڈیو موجود ہے - جس کا فرانزک بھی کروایا گیا -

نو مئی کے واقعات کی تفتیش کے دوران 154 مشتبہ کالز بھی ٹریس ہوئیں جن میں مقامی قیادت کی جانب سے کارکنوں کو احتجاج پر اکسایا گیا -

مزیدخبریں