سولہ اور سترہ جولائی کے ساتھ  18 جولائی کو بھی عام تعطیل  کا نوٹیفیکیشن

15 Jul, 2024 | 10:19 PM

سٹی42: پاکپتن میں 16 اور 17 جولائی کو عاشورہ کی دو چھٹیوں کے ساتھ 18 جولائی کو  بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ 

ڈپٹی کمشنر کے اعلان کے مطابق  ضلع پاکپتن میں 18 جولائی کو بابا فرید گنج شکر  کے عرس کے روز مقامہ چھٹی ہو گی۔  

ملک بھر میں عاشورہ محرم کے سلسلے میں حکومت نے 16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہےجبکہ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ  کے عرس کے باعث ضلع پاک پتن میں 18 جولائی کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے،حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحم اللہ علیہ کے 782ویں سالانہ عرس کے باعث ضلع پاکپتن میں مقامی چھٹی ہوگی۔

 پاکپتن کی ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر نے ضلع میں 18 جولائی کو مقامی تعطیل ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

مزیدخبریں