لاہور ہائیکورٹ کے 21 ججز کا پنجاب کی 19 یونیورسٹیز میں بطور ممبرسینڈیکیٹ تقرر

15 Jul, 2024 | 09:31 PM

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ کے 21 ججز کا پنجاب کی 19 یونیورسٹیز میں بطور ممبرسینڈیکیٹ کا از سرنو تقرر ہوگیا ۔چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ججز کی انتظامی ذمہ داریوں کا از سر نو تعین ہوا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم پنجاب یونیورسٹی ،جسٹس علی باقر نجفی  کا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور ،جسٹس عابد عزیز شیخ یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور 
جسٹس صداقت علی خان پیر مہر علی شاہ زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں  بطور ممبر سینڈیکیٹ اور سلیکشن بورڈ مقرر ہوگئے ۔
جسٹس شمس محمود مرزا جی سی یونیورسٹی لاہور ممبر سینڈیکیٹ اور سلیکشن بورڈ مقرر اورجسٹس سید شہباز علی رضوی بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان ،جسٹس فیصل زمان اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور،جسٹس شاہد کریم لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے ممبر بورڈ آف ٹرسٹیز مقرر کردیے گئے 
جسٹس مرزا وقاص رؤف فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے ممبر بورڈ آف گورنر مقرر ہوگئے ۔جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس رسال حسن سید جی سی یو کے ممبر بورڈ آف سٹیڈیز مقررکیے گئے ۔
جسٹس شہرام سرور چوہدری کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے ممبر سینڈیکیٹ ،جسٹس شہرام سرور چوہدری یونیورسٹی لاء کالج لاہور،جسٹس مسعود عابد نقوی یونیورسٹی لاء کالج لاہور کے ممبر آف ریجویٹ سٹیڈیز کمیٹی مقرر ہوگئے ۔
جسٹس محمد سرفراز ڈوگر محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان کے ممبر آف سینڈیکیٹ مقرراورجسٹس جواد حسن ، نادرا حسن لاء ڈیپارٹمنٹ کنیئرڈ کالج کے ممبر بورڈ آف سٹیڈیز،جسٹس چوہدری عبدالعزیز یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد ،جسٹس انوار الحق پنوں یو ای ٹی ٹیکسلا،جسٹس فاروق حیدر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ،جسٹس محمد وحید خان ، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کے ممبر سنڈیکیٹ مقرر کردیے گئے ۔اورجسٹس عاصم حفیظ نیشنل کالج آف آرٹس کے ممبر بورڈ آف گورنرز مقرر ہوگئے ۔

مزیدخبریں