کلیم اختر: پنجاب فوڈ اتھارٹی محرم الحرام کے دوران سبیلوں، لنگرخانوں اور پکوان سنٹرز کی چیکنگ کریگی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سبیلوں، لنگرخانوں اور پکوان سنٹرز کی چیکنگ کا آغاز کر دیا گیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر 9اور 10 محرم کو ٹیمیں 2 شفٹوں میں کام کریں گی۔تشکیل کردہ سپیشل فوڈ سیفٹی ٹیمیں سبیلوں، لنگر خانوں اور پکوان سنٹرز کی چیکنگ کریں گی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق پکی پکائی دیگیں فروخت کرنے والے پکوان سنٹرز کی چیکنگ کا آغاز کیا ہے۔ لنگرخانوں،سبیلوں پر اشیا خورونوش کی چیکنگ کی جائے گی۔
دودھ کی سبیلوں پر دودھ کی جدید لیکٹو سکین مشینوں سے چیکنگ ہوگی۔ناقص اشیاء کے استعمال کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہناہے خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ناقص خوراک تیار یا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی