پنجاب حکومت کا ری سٹرکچرنگ  پر زور ، محکمے  ضم  کیے جانے فیصلہ 

15 Jul, 2024 | 08:22 PM

 راو دلشاد: پنجاب حکومت کا نکمے اور نکھٹو محکموں کو ختم کرکے ری سٹرکچرنگ پرزور،محکمہ پاپولیشن ویلفیئر اور محکمہ لٹریسی کو  بالترتیب محکمہ صحت اور ایجوکیشن میں ضم کرنےکا فیصلہ  کرلیا گیا ۔وزیر اعلیٰ کومحکموں کی کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔
محکمہ پاپولیشن ویلفیئر پنجاب کو محکمہ صحت اور لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ضم کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو رواں ہفتے دونوں محکموں کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی ۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز کی منظوری کے بعدمحکمہ لٹریسی اور پاپولیشن ویلفیئرپنجاب کو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ضم کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نےسرکاری محکموں کی ری سٹرکچرنگ کا حکم دے رکھا ہے

مزیدخبریں