ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ادویات چوری میں ملوث 2 اہلکاروں کے خلاف ایکشن

سرکاری ادویات چوری میں ملوث 2 اہلکاروں کے خلاف ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہد چوہدری :سرکاری ادویات چوری میں ملوث 2 اہلکاروں کے خلاف جنرل ہسپتال انتظامیہ  نے  ایکشن لیتے ہوئے  فارمیسی ٹیکنیشن محمد سلیم اور وارڈ اٹینڈنٹ عاطف رضا کے سرکاری کوارٹرز کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی ۔دونوں کو فوری کوارٹرز خالی کرنے کی ہدایت  کردی 
سرکار ی ہسپتالوں سے ادویات چوری کرنے میں ملوث ملازمین کے خلاف جنرل ہسپتال انتظامیہ  نے ایکشن  لے لیا۔فارمیسی ٹیکنیشن محمد سلیم اور ادویات چوری میں ملوث بھائی کو پناہ دینے کے الزام میں اٹینڈنٹ محمد عاطف رضا سرکاری کوارٹرسے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ دونوں ملازمین کے سرکاری کوارٹر کی الاٹمنٹ ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد حسین نے منسوخ کر دی ۔ دونون ملازمین کو فوری کوارٹر خالی کرنے کی ہدایت بھی  کی گئی ہے ۔