جنید ریاض :میرٹ کیخلاف ہزاروں اساتذہ کی ترقیاں اور تبادلوں کاانکشاف ہوا جس کا وزیر تعلیم نے نوٹس لیتے ہوئے ترقیوں اور تبادلوں کا آڈٹ کروانے کااعلان کردیا۔
لاہور سمیت صوبہ بھر میں میرٹ کیخلاف ہزاروں کی تعداد میں اساتذہ کی ترقیاں اور تبادلے کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔صوبائی وزیرتعلیم نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اساتذہ کی ترقیوں اور تبادلوں کا آڈٹ کروانے کا اعلان کیا ہے۔
غلط پروموشنز لینے والوں کی پروموشن واپس ہوگی۔غلط پروموشن دینے والے افسران اور پیسوں کے عوض تبادلے کرنے والے افسران کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے اصل حقدار کے تبادلے اور ترقیاں ہوں گی۔