"گھر جائے اور خاموش رہے"، جسٹس میاں گل اورنگزیب نے صنم جاوید کو رہا کروا دیا

15 Jul, 2024 | 06:45 PM

سٹی42:  صنم جاوید گھر جائے اور خاموش رہے‘، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی ایکٹیوسٹ کو جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے کر رہا کر دیا۔
 اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیر کے روز پی ٹی آئی کی ایکٹیوسٹ صنم جاوید  کو جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کا  عبوری حکم دیتے ہوئے یہ بھی حکم دیا کہ اگر صنم جاوید رہا ہونے کے بعد  اس دوران ایک بھی لفظ بولیں تو عدالت اپنا آرڈر واپس لے لے گی، جمعرات تک وہ اسلام آباد کی حدود سے باہر نہ جائیں۔
پیر کے روز اسلام آباد پولیس نے صنم جاوید کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیا۔ اسلام آباد کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم دیا کہ صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار نہ کیا جائے۔

ہائیکورٹ کی صنم جاوید کو گھر جانے کی اجازت دی اور حکم دیا کہ صنم جاوید اس دوران ایک بھی لفظ بولیں تو عدالت اپنا آرڈر واپس لے لے گی۔

جسٹس میاں گل اورنگزیب نے حکم دیا کہ جمعرات تک صنم جاوید اسلام آباد کی حدود سے باہر نہ جائے، صنم جاوید کو عدالت پیش کیا جانا پولیس کے لیے قابل تعریف ہے۔ ورکنگ ڈیز میں ہم اس کیس کا فیصلہ کریں گے۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے صنم جاوید پر بنے  تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ اس سے پہلے اسلام آباد کی سیشن عدالت نے صنم جاوید کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں