پولیس اور فوج کا فلیگ مارچ

15 Jul, 2024 | 06:20 PM

 سٹی 42: محرم الحرام میں امن و امان پرفوکس کرنے کے لیے مختلف ڈویژن میں پولیس اور فوج کافلیگ مارچ  کیا گیا ۔ شہر کے حساس ترین مقامات پرقذافی سٹیڈیم ، کلمہ چوک،فیروز پور روڈ ،ماڈل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، شادمان اچھرہ ،ٹھوکر،گرین ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیا۔

فلیگ مارچ میں پاک فوج، رینجرز، مختلف تھانوں کی نفری اور ڈولفن سکواڈ کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ فلیگ مارچ لوہاری گیٹ سٹی ڈویژن پولیس ہیڈ کوارٹرز سے شروع ہوا، جو بھاٹی چوک، ضلع کچہری، لوئر مال، کربلا گامے شاہ، داتا دربار، راوی روڈ، لاری اڈہ، شیرانوالہ گیٹ، موچی گیٹ کے اطراف کیا گیا


اس کے علاوہ صدر ڈویژن پولیس کی جانب سے بھی فلیگ مارچ کیا گیا۔ فلیگ مارچ میں صدر ڈویژن کے تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، رینجرز اور آرمی نے حصہ لیا۔ فلیگ مارچ تھانہ گرین ٹاؤن، باگڑیاں، ہمدر چوک، پی آئی اے روڈ اور مین بلیوارڈ سے شروع ہو کر ملتان روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ سے رائیونڈ روڈ، بھوبتیاں چوک اور ٹھوکر نیاز بیگ کے مختلف علاقوں میں کیا گیا۔
پولیس افسران کا کہنا ہے کہ فلیگ مارچ کا مقصد عوام الناس میں احساس تحفظ پیدا کرنا اور سکیورٹی انتظات کو یقینی بنانا ہے۔ محرم الحرام کے تمام مجالس و جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں