یوم عاشور کا مرکزی جلوس لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہو گا

15 Jul, 2024 | 06:03 PM

 سٹی 42:  لیسکو کے یوم عاشور کیلئے بلا تعطل بجلی فراہمی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ۔مرکزی جلوس کے روٹ پر چار گرڈ سٹیشنوں سے بجلی فراہم کی جائیگی۔لیسکو نے چاروں گرڈ سٹیشنز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنی قرار دیدیا۔ کربلا گامے شاہ کے قریب ٹرالی ٹرانسفارمر  بھی نصب کر دیا گیا۔
 شیڈول کے مطابق لیسکو کے بھاٹی گیٹ، فورٹ روڈ، آؤٹ فال روڈ سگیاں اور ریواز گارڈن گرڈ سٹیشن سے مرکزی  جلوس کو  بجلی دی جائیگی،مرکزی جلوس کے روٹ پر کربلا گامے شاہ ٹرالی ٹرانسفارمر  بھی نصب کیا گیا ہے ۔

 چیف انجینئر آپریشنز عباس علی نے بتایا کہ یوم عاشور کے جلوس پر تین شفٹوں میں ملازمین فرائض انجام دیں گے، جلوس کے فرنٹ اور بیک سائیڈ پر لائن سٹاف فرائض انجام دے گا، لیسکو چیف شاہد حیدر کی ہدایت پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

مزیدخبریں