خان شہزاد: اسٹیشنری پر جی ایس ٹی ٹیکس کے نفاذنے غریب کیلئے بچے کو تعلیم دلوانا مزید مشکل کردیا ۔صدر انجمن تاجران اردو بازار نے اسٹیشنری پر عائد ٹیکس ختم کرانے کا مطالبہ کردیا۔ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں ہڑتال کی بھی دھمکی دے دی ۔
اسٹیشنری کی ٹریڈ سے وابستہ کاروباری وفد نے صدر محمد جمیل فاضل کی قیادت میں صدر انجمن تاجران اردو بازار ابو ذر غفاری گوہر سے ملاقات کی ۔تاجروں نے کہا کہ اسٹیشنری پر جی ایس ٹی ٹیکس کا نفاذ غریب کے بچوں کو تعلیم سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔
صدر انجمن تاجران اردو بازار ابوذر غفاری نے اسٹیشنری آئٹمز پر جی ایس ٹی کے نفاذ کو تعلیم دشمنی قرار دیا اور اسٹیشنرز کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا-
اس موقع پر سیکرٹری جنرل جاوید اقبال نے اسٹیشنرز کے اتحاد کو خوش آئند قرار دیا اور ان کے مستقل اتحاد اور یکجہتی کو مسائل کے حل کی طرف بنیادی قدم قرار دیا -
انجمن تاجران کے صدر نے ہر مرحلے پر اسٹیشنرز کو مکمل قانونی اور اخلاقی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ اگر ہمیں ہڑتال بھی کرنا پڑی تو ہم اس سے گریز نہیں کریں گے