سولر بجلی کیلئے میں استعمال ہونے والے گرین میٹرز پر پابندی ختم

15 Jul, 2024 | 04:59 PM

 شاہد سپرا: لیسکو نے سولر  بجلی کی بجلی فروخت کرنے والی کمپنیوں کو منتقلی کیلئے  استعمال ہونیوالے بائی ڈائریکشنل گرین میٹرز پر عائد پابندی ختم کر دی،ڈائریکٹر کسٹمر سروسز سرور مغل نے پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پندرہ اکتوبر بائی ڈائریکشنل گرین میٹر نصب کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے جس کے بعد صارفین کو بائی ڈائریکشنل گرین میٹر کا این او سی دیا جائے۔ 

لیسکو نے یکم جولائی سے گرین کی بجائے اے ایم آئی میٹرز لگانے کا حکم دیا تھا تاہم اے ایم آئی میٹرز کے نوٹیفکیشن پر قیمتوں میں ہوشربا  اضافہ سامنے آیا۔ جبکہ میٹر ساز کمپنیوں کے پاس سٹاک کی کمی کی وجہ سے میٹرز فراہمی ناممکن ہو رہی تھی۔

مزیدخبریں