سلمان رفیق کا پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس کا دورہ ، بارشوں کی صورتحال کا جائزہ لیا

15 Jul, 2024 | 04:49 PM

علی رامے : چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس کا دورہ کیا جہاں انھوں نے کنٹرول روم سے صوبہ بھر میں بارشوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے صوبائی وزیر کو حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور امدادی کارروائیوں بارے خواجہ سلمان رفیق کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ رواں ماہ مکانات ،خستہ عمارتیں اور آسمانی بجلی گرنے سے 24 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔

صوبائی صحت و چیئرمین ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سوگوار خاندانوں کی مالی معاونت کو یقینی بنائے۔

  پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس کے دورے کے دوران دریاؤں اور ڈیمز میں پانی کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا ۔

چیئرمین پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام دریاؤں اور بیراجز میں پانی کی صورتحال نارمل ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں