اسرار خان ـ:شہر لاہور میں غریب کی سواری پر بھی چوروں کی نظر ہے ۔ رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران مختلف تھانوں میں سائیکل چوری کے 268 مقدمات درج کئے گئے ۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق سائیکل چوری کی وارداتوں میں اقبال ٹاؤن ڈویژن 67 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا ۔ کینٹ ڈویژن 52 وارداتوں کے ساتھ دوسرے جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن سائیکل چوری کے 50 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
سول لائنز ڈویژن میں 40، صدر ڈویژن میں سائیکل چوری کی 37 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔ اسی طرح سٹی ڈویژن میں 6 ماہ کے دوران سائیکل چوری کے 22 مقدمات درج ہوئے ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چوری شدہ سائیکلوں کی تعداد درج شدہ مقدمات سے کہیں زیادہ ہے ۔ بیشتر شہری خواری سے بچنے کیلئے سائیکل چوری کی درخواست جمع ہی نہیں کراتے ۔