سرکاری کالجز کے  پرنسپلز  کے متعلق اہم فیصلہ

15 Jul, 2024 | 04:39 PM

عمران یونس:  ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  نے سرکاری کالجز میں 3 سال سے زائد عرصے سے تعینات پرنسپلز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 لاہور سمیت صوبہ بھر کے کالجز کے ایسے پرنسپلز کو تبدیل کردیا جائے گا جو تین سال یا اس سے زیادہ عرصہ سے کسی ایک ہی کالج میں تعینات ہیں۔ ڈی پی آئی کالجز آفس نے تین سال سے زائد عرصہ سے ایک ہی کالج سے چِپکے ہوئے پرنسپلز کی فہرستیں بنانا شروع کر دی ہیں۔حکام کے مطابق  اس فیصلے کا مقصد سرکاری کالجز کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور انرولمنٹ کو بڑھانا ہے۔

مزیدخبریں