ملک اشرف: پاکستانی خاوند سے بچوں کی بازیابی کے لئے بھارتی شہریت کی حامل خاتون نے ہائیکورٹ سےرجو ع کرلیا،عدالت نے ڈی پی او شیخوپورہ کو 19 جولائی کو بچے بازیاب کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس محمدامجدرفیق نے خاتون فرزانہ بیگم کی درخواست پرسماعت کی،درخواستگزارکی جانب سے بشری قمرایڈووکیٹ پیش ہوئیں اور موقف اختیارکیاکہ درخواستگزاربھارتی شہریت کی حامل ہیں، شاہدرہ کے علاقے کے رہائشی مرزا یوسف الہی سے دبئی میں شادی کی۔
دوبچوں کی ماں بننے کے بعد خاوند2018 میں پاکستان لےآیا، اس وقت سے رحمان گارڈن شیخوپورہ میں رہ رہی ہوں، دو مرتبہ بھارت بھیجا، وہاں سے واپس آئی ہوں، اب خاوند نے بچوں کوچھین کرگھر سے نکال دیا ہے۔
درخواستگزارکی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت بچوں کو باپ کی تحویل سے بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے ۔