ویب ڈیسک: 9مئی کو تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے پر سماعت، عدالت نے شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی پر 9 مئی کو تھانہ شادمان جلاؤ گھیراو سمیت دیگر مقدمات درج ہیں، شاہ محمود قریشی کو آج فرد جرم کی کارروائی کے لئے طلب کیا گیا تھا, شاہ محمود قریشی کو آج صبح انتہائی سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کیا گیا تھا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کے خلاف کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی اور عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں ان پر فرد جرم عائد کر دی، شاہ محمود قریشی نےصحت جرم سے انکار کیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرتے سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی،فاضل جج خالد ارشد کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔