ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"پنجابی آ گئے اوئے!"

Justan Trudo, Diljeet Singh Dosanjh, Punjabi Aa ge oaey, Instagram, X, social media, viral video, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجابی سنگر دلجیت دوسانجھ کینیڈا میں اپنے ایک کنسرٹ میں سٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے اس وقت حیران رہ گئے جب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بیک سٹیج سے اچانک ان کے سامنے آ گئے۔ دلجیت دوسانجھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جسٹن ٹروڈو کی آمد کی ویڈیو پوسٹ کی۔

 اس ویڈیو میں کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو سفید رنگ کی ٹی شرٹ اور بھورے ٹراؤزرز میں دیکھا جا سکتا ہے وہ  بیک سٹیج سے سٹیج پر اس وقت پہنچتے ہیں جب دلجیت دوسانجھ سٹیج پر موجود ہیں اور ان کے ساتھ کچھ فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہوتے ہیں۔

 جسٹن ٹروڈو  نے دلجیت دوسانجھ کو ہگ کیا  اور دلجیت دوسانجھ نے  "پنجابی آ گئے اوئے" گاتے ہوئے ان کا استقبال کیا ۔ 
اس وقت دلجیت سنگھ ایک پیلی چیک شرٹ اور سرخ پگڑی پہن رکھی تھی،کینڈا کے وزیراعظم گلوکار دلجیت دوسانجھ  کی ٹیم سے بھی ملے۔

دلجیت دوسانجھ نے اپنے انسٹا گرام پر پوسٹ کی ہوئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، " ثقافتی ہم آہنگی کینیڈا کی طاقت ہے, کینیڈا کے روجرز سنٹر کے سولڈ آؤٹ پنجابی کنسرٹ کی دنیا بھر میں دھوم مچنے کے بعد کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اس تاریخ ساز لمحے کی مبارکباد د

ینے اچانک وینیو پر پہنچے پر مداح بھی حیران رہ گئے۔

اس ویڈیو پر دوسانجھ کے فینز نے جو کومنٹ سب سے زیادہ پوسٹ کیا وہ ان  کا  وائرل بول ‘پنجابی آ گئے اوئے‘ ہے۔

دلجیت دوسانجھ کے ساتھ  ملاقات کے بعد  وزیر اعظم جسٹن  ٹروڈو نے بھی  ایکس (ٹویٹر) پر دلجیت کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصویر پوسٹ کی۔  اپنی ایکس پوسٹ  میں جسٹن ٹروڈو  نے لکھا،  "راجرز سینٹر میں دلجیت دوسانجھ کو ان کے شو سے پہلے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرنےکے لیے اچانک پہنچا۔دیکھنا چاہتا تھا کہ کینیڈا جیسے ملک میں پنجابی گانوں کے کانسرٹ کیلئے پورا روجرز سینٹر  بُک کرنے والا  لڑکا کون ہے جس نے  تاریخ رقم کردی ‘۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ" کینیڈا ایک عظیم ملک ہے یہاں کی ثقافتی ہم آہنگی صرف ہماری طاقت نہیں ہے سپر پاور ہے"۔