سٹی42: تھرپارکر چھاچھرو میں گاڑی کا دروازہ لاک ہونے کے باعث چار سالہ بچہ دم گھٹنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے بچے کے والد کا کہنا ہے کہ 4سالہ سرفراز گھر میں کھڑی گاڑی کا دروازہ کھول کر اندر بیٹھ گیا اور دروازہ لاک ہوگیا تھا۔ ایک گھنٹے بعد جب بچے کو ڈھونڈا تو وہ بیہوشی کی حالت میں گاڑی کے اندر پڑا تھا، جس کے بعد بچے کو بیہوشی کی حالت میں حیدرآباد ہسپتال منتقل کیا گیا۔
بچے کو طبی امداد کیلئے ہسپتال تو منتقل کیا گیا مگر وہ دم توڑ چکا تھا۔