عمران یونس : یو ایم ٹی میں نوجوانوں کی مہارت کے عالمی دن پر سیمینار کا انعقاد،سابق صوبائی وزیر،صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے خصوصی شرکت کی.
یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کی مہارت کے عالمی دن پر سیمینار میں یو ایم ٹی فیکلٹی اور طلباء نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی اور امن کے قیام میں ہنر مند نوجوان کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، نوجوان نسل کو روزگار اور کاروباری صلاحیتوں سے لیس کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
صدر یو ایم ٹی نے کہا کہ قومی و بین الاقوامی سطح کے مسائل نوجوانوں سمیت پورے معاشرے پراثر انداز ہو رہے ہیں، باصلاحیت نوجوان امن کی ثقافت کے فروغ سے پائیدار اور روشن مستقبل کو تشکیل دیں گے۔