ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فون ٹیپنگ کا اختیار، لاہور ہائیکورٹ کو لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش

فون ٹیپنگ کا اختیار، لاہور ہائیکورٹ کو لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش
کیپشن: LHC / Call Recording case
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: خفیہ ایجنسی کو حکومت کی طرف سے فون کالز ٹیپ کرنے کا اختیار دینے کےخلاف درخواست، ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی۔

تفصیلات کےمطابق جسٹس فاروق حیدر نے مفادعامہ کی تنظیم جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی جس میں حکومت کے فون کالز ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کے اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے، عدالت نے باور کرایا کہ درخواست میں اہم نوعیت کے قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں۔

عدالت نے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی اور سفارش کی کہ درخواست پر سماعت کے لئے لارجر بینچ تشکیل دیا جائے،درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ حکومت کا فون کالز ٹیپ کرنے کی اجازت دینا آئین اور عدالتی فیصلے کے منافی ہے اور کسی کا فون ٹیپ کرنے کے لئے عدالتی اجازت کی ضرورت ہے، اس کے بغیر ایسا نہیں کیا جا سکتا۔

درخواست میں یہ نکتہ اُٹھایا گیا کہ حکومت کے پاس ایسا اختیار نہیں کہ وہ فون کالز ٹیپ کرنے کی اجازت دے، اس لیے وفاقی حکومت کی فون کالز ٹیپ کرنے کی اجازت کو کالعدم قرار دیا جائے۔