ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ہسپتالوں سےقیمتی ادویات کی چوری و فروخت، 7 ملزمان گرفتار

 سرکاری ہسپتالوں سےقیمتی ادویات کی چوری و فروخت، 7 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: ڈی آئی جی آرگنائز کرائم عمران کشور نے سرکاری ہسپتال سے ادویات چوری کرنے والے گروہ میں سے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔  

ڈی آئی جی اآرگنائز کرائم عمران کشور نے سرکاری ہسپتال سے ادویات چوری کر کے فروحت کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے پریس کانفرس کی جس میں ایس پی فرقان بلال اور ایس پی عمران کرامت بخاری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

آرگنائزڈکرائم یونٹ اقبال ٹاؤن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سرکاری ہسپتالوں سے ادویات کی چوری و فروخت میں ملوث گروہ کے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، بتایا گیا ہے کہ مکروہ دھندے میں ہسپتال کے عملے سمیت پرائیویٹ میڈیسن ڈیلر بھی شامل ہیں۔
ڈی آئی جی عمران کشور کا کہنا ہے کہ جنرل ہسپتال کے سٹور کیپر محمد سلیم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس جرائم میں جنرل ہسپتال، گورنمنٹ نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ اور چلڈرن ہسپتال کے ملازمین بھی شامل ہیں۔
ڈی آئی جی عمران کشور نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں ہسپتال ملازمین محمد سلیم، محمد عاطف، ندیم اور طاہر شامل ہیں،  گرفتار ملزمان میں پرائیویٹ میڈیسن ڈیلر احمد رضا، محمد احسن اورسلیمان ارشد شامل ہیں۔

ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی مختلف قسم کی قیمتی ادویات برآمد ہوئیں ہیں ، ملزمان نے انکشاف کیا کہ پاک میڈیکو کے نام سےمیڈیسن کمپنی بنائی اور ملزمان ادویات پر لگی سرکاری مہر کو صاف کرتےتھے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سےایک جامع تحقیقات جاری ہیں۔