ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے روٹ پر لیسکو کے بجلی فراہمی کے انتظامات مکمل

 یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے روٹ پر لیسکو کے بجلی فراہمی کے انتظامات مکمل
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا : لیسکو نے یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے روٹ پر بلا تعطل بجلی فراہمی کے انتظامات مکمل کر لئے۔
 مرکزی جلوس کے روٹ پر چار گرڈ سٹیشن سے بجلی فراہم کی جائیگی جس کیلئے لیسکو نے چاروں گرڈ سٹیشنز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنی قرار دیدیا ہے، شیڈول کے مطابق لیسکو کے بھاٹی گیٹ، فورٹ روڈ، آؤٹ فال روڈ سگیاں اور ریواز گارڈن گرڈ سٹیشن سے بجلی دی جائیگی، دوسری جانب مرکزی جلوس کے روٹ پر کربلا گامے شاہ ٹرالی ٹرانسفارمر نصب کر دیا گیا ہے.

 چیف انجینئر آپریشنز عباس علی نے بتایا کہ یوم عاشور کے جلوس پر تین شفٹوں میں ملازمین فرائض انجام دیں گے، جلوس کے فرنٹ اور بیک سائیڈ پر لائن سٹاف فرائض انجام دے گا، لیسکو چیف شاہد حیدر کی ہدایت پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer