ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایچ پی شاہرات پر شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے مصروف عمل ہے

پی ایچ پی شاہرات پر شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے مصروف عمل ہے
کیپشن: Punjab Highway Patrol
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: پنجاب ہائی وے پٹرول شاہرات پر شہریوں کی خدمت و حفاظت کے لئے مصروف عمل،لاہور سمیت صوبہ بھر میں شاہرات پر قوانین کی پاسداری اور جرائم کے قلع قمع کےلئے کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کےمطابق پی ایچ پی نے ایک ہفتے کے دوران شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 4 لاکھ 46 ہزار 1 سو 67 افراد کو چیک کیا،دورانِ چیکنگ 76 اشتہاری مجرمان/ عدالتی مفروران گرفتار  ہوگئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہناتھا 3 لاکھ 29 ہزار 2 سو 83 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، 36 چوری شدہ گاڑیاں/ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی، روڈ سیفٹی مہم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 56 ہزار 2 سو 03 ای چالان کیے گئے۔

ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے تحت 11671 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے چالان، آف لوڈنگ اور قانونی کارروائی کی گئی ـ