ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے دفتر آنا چھوڑ دیا

15 Jul, 2024 | 01:33 PM

قیصرکھوکھر: ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے دفتر آنا چھوڑ دیا ہے, ڈی جی اینٹی کرپشن کے دفتر نہ آنے دے سائلین پریشان ہو کررہ گئے۔

تفصیلات کےمطابق   ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے دفتر آنا چھوڑ دیا ہے، جس کے باعث ماتحت افسران بھی کم ہی دفتر آتے ہیں، ڈی جی اینٹی کرپشن کے دفتر نہ آنے سے سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سائلین کی درخواستیں لینے کے لئے دفتر خالی ہے،  سائلین نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے ڈی جی کو دفتر آنے کا پابند کرنے کی اپیل کی ہے۔

 دوسری جانب محکمہ اینٹی کرپشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کیمپ آفس سے کام نمٹا رہے ہیں، یہاں موصول ہونےوالی درخواستیں اور دیگر امور ان کے کیمپ آفس بھجوائے جاتے ہیں، جہاں سے وہ متعلقہ امور نمٹانے کے لئے ہدایات دیتے ہیں۔

مزیدخبریں