ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الاٹمنٹ منسوخ ہونے پر پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے اقدام عدالت میں چیلنج کردیا

الاٹمنٹ منسوخ ہونے پر پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے اقدام عدالت میں چیلنج کردیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے سرکاری رہائش گاہ کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ،عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب اسمبلی ارسلان لک کی جی او آر ٹو میں الاٹمنٹ منسوخی کا آرڈرمعطل کردیا،عدالت نے چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر اور سٹیٹ آفیسر کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

 جسٹس شمس محمودمرزا اور جسٹس مزمل اخترشبیر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ارسلان لک کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے چودھری محمد یونس ایڈووکیٹ پیش ہوئے اورسنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف دائرانٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا کہ درخواستگزار ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب اسمبلی تعینات ہیں، سرکاری رہائش گاہ کی الاٹمنٹ منسوخی کیلئے درخواستگزارکا موقف نہیں سنا گیا.

سنگل بینچ نے بھی درخواستگزار کے موقف کو نظرانداز کر کے درخواست خارج کی، انٹرا کورٹ اپیل میں استدعا کی گئی کہ عدالت سنگل بینچ کا درخواست خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

مزید استدعا کی گئی کہ عدالت درخواستگزار کی سرکاری رہائشگاہ کی الاٹمنٹ منسوخی کا آرڈرکالعدم قراردے اور کیس کے حتمی فیصلے تک حکم امتناع جاری کرنے کا حکم دے۔

Ansa Awais

Content Writer