مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی پر 5 ہزار سے زائد افسران تعینات ہیں ، ڈی آئی جی آپریشنز

15 Jul, 2024 | 01:19 PM

عرفان ملک :ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ آج شہر بھر میں 425 مجالس منعقد ہوں گی، مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی پر 5 ہزار سے زائد افسران و جوان تعینات کیے گئے ہیں۔  

8 ویں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجلسوں کےحوالے سے لاہور پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے ہیں،ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران کا کہنا ہے کہ  14لائسنسی اور73غیر لائسنسی عزاداری جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کئے گئے ، سکیورٹی کیلئے 5 ہزار سے زائد افسران و جوان تعینات ہیں۔ جلوسوں کے روٹ سے ملحقہ آبادیوں میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کئے جارہے ہیں۔

فیصل کامران نے مزید کہا کہ جلوس کے روٹس پر کوئی گاڑی یا موٹر سائیکل پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ جلوسوں کے روٹس کی بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات ہیں۔

عزاداروں کی واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر سے چیکنگ یقینی بنائی جا رہی ہے جبکہ شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

مزیدخبریں