معروف سابق پاکستانی کرکٹر انتقال کر گئے

15 Jul, 2024 | 12:16 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ میں مقیم سابق پاکستانی آل راؤنڈر خالد عباد اللہ 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

خالدعباد اللہ نے 1964 تا1967 4 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور وہ ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر تھے۔

انہوں نے یہ ریکارڈ 1964 میں آسٹریلیا کے خلاف کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنایا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے خالد عباد اللہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔

خالد عباد اللہ کی پیدائش 20 دسمبر 1935 کو لاہور میں ہوئی اور  وہ انگلینڈ میں کرکٹ کے حلقوں میں بلی کے نام سے مشہور تھے، خالد عباد اللہ کافی لمبے عرصے تک انگلینڈ کی کاونٹی واروکشائر سے وابستہ رہے۔

مزیدخبریں