سعید احمد : برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں برائلر مرغی کےگوشت کی قیمت میں 21روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرغی کےگوشت میں 21روپے اضافہ ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 563روپے مقررکر دی گئی،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 374روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 388روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 254 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے جبکہ انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ7500روپے جاری کیا گیا ہے۔