ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سورج آج بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا

سورج آج بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 خالد چیمہ :  سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔

 رواں سال پہلی بار سورج آج بروز پیر کو خا نہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرے گا، سعودی عرب کے معیاری وقت 12 بجکر 27 منٹ پر سورج عین خا نہ کعبہ کے اوپر ہو گا۔

 سعودی عرب کی نگراں فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق سورج کے خا نہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے پوری دنیا کے مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کرسکیں گے۔

 ایسی صورت حال میں سورج خا نہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجاتا ہے جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دیتا۔

 واضح رہے کہ سال میں دو بار سورج بیت اللہ شریف کے اوپر آتا ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer